ٹریفک اسسٹنٹ غلام اصغر کے اہل خانہ کوشہید پیکج کی مد میں رقم ادا کردی گئی

راولپنڈی)اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک اسسٹنٹ غلام اصغر کے اہل خانہ کوشہید پیکج کی مد میں رقم ادا کردی گئی سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ٹریفک اسٹنٹ غلام اصغر کے اہل خانہ کوشہید پیکج کی مد میں رقم ادا کردی گئی ہے،شہید پیکج کے مطابق اہل خانہ کو40لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ پیکج کے مطابق تنخواہ سمیت دیگر مراعات حاصل ہوں گی شہید کے اہل خانہ کیلئے شہید پیکج کے مطابق خطیر رقم سے گھر خریدنے کا انتظام کیاجارہاہے شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ٹریفک اسسٹنٹ غلام اصغر شہید23جولائی 2018کوڈھیری حسن آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں کامقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے

ای پیپر دی نیشن