ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے پر کام کرنا ہوگا ، ثروت اعجاز قادری

کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے معاشی پر مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ،بجٹ میں ٹیکس ختم نہیں کئے گئے بلکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،موجودہ بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملا ،مہنگائی جوں کی توں اور ٹکسیز وصولی کے نئے طریقے نکال لئے گئے،الیکٹر ک اشیاء پر اشیاء کو مہنگا کرکے ٹیکس وصولی پالیسی سب سمجھ گئے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے تین سے چار ماہ میں منی بجٹ لاکر مزید مہنگائی کی جائے گی،پوری دنیا میں تعلیم اور صحت کو اولین بنیادوں پر بجٹ میں رکھا جاتا ہے ،حکومت تعلیم ،صحت اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،بیرونی قرضوں کے بوجھ سے مہنگائی میں مزید اضافے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ،حکومت بیرونی قرضوں سے ملک کے عوام کو نجات دلائے ،ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے ،معاشی مثبت پالیسیوں پر حکومت کا ساتھ دینگے،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کا ہر فرد مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے ،حکومت بھی عوامی سوچ وامنگوں کی ترجمانی کو یقینی بنائے،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ بجٹ میں غریب کو ریلیف ملنا چاہیے تھا،موجودہ بجٹ میں خاطر خواہ غریب کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیاحکومت کو غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن