کابل(نیٹ نیوز)افغانستان کے دارالحکومت میں جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نمازہ جمعہ کے دوران دھماکے سے امام سمیت 4 افراد شہیدہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد شہیداور 8زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ بم مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھاجس میں 8افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان میں سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔