قصور (نمائندہ نوائے وقت ) قصور اور نواح میں ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتوں میں ڈاکووں نے لاکھوں کی رقم اور دیگر سامان لوٹ لیا۔چھانگا مانگا ٹکر کے قریب ناکہ زن ڈاکووں نے ڈالہ سوار مجید سے دو لاکھ تریسٹھ ہزار کی رقم چھین لی اور کار سواروں سے بھی دس ہزا ر کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ علی احمد شاہ کالونی قصور کے قریب ڈاکووں نے طیب سے پانچ ہزار اور موبائل چھین لیااور عمران کی کریانہ کی دوکان پر دو افراد آئے اور سوا لاکھ کی رقم ہتھیا کر لے گئے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔
قصور:ڈکیتی چوری کی وارداتیں‘شہری لاکھوں کی نقدی و دیگر سامان محروم
Jun 13, 2020