کوٹ چھٹہ ( نمائندہ نوائے وقت) ادب کی ترویج و ترقی کے جذبہ خیر کے تحت القلم انتظامیہ ادبی سرگرمیوں کو موجودہ مشکل حالات کے باوجو د بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بات صدر حلقہ ارباب ذوق ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر صابرہ شاہین نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ ہر فرد پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 14جو ن بروز اتوار بوقت آٹھ بجے شب معزز ممبران کے درمیان مترنم مشاعرے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔