وہاڑی(خبر نگار) فاقی کابینہ کا تنخواہیں اور پینشن نہ بڑھانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں ملازمین پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اب حکومت نے تنخواہیں اور پینشن نہ بڑھا کر ملازمین کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 5 ڈبلیو بی کے سینئر ٹیچر عبدالغفار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تنخواہیں نہ بڑھائیں تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔