ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب نے وفاقی بجٹ مستردکردیا

Jun 13, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کیا گیا اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران ڈاکٹر خضر حیات،ڈاکٹر سلمان حسیب،ڈاکٹر فاران اسلم اور دیگر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز اس وقت کرونا جیسی وبا کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب گزشتہ کئی سالوں سے ضلعی سطح پر آئی سی یو ،سی سی یو اور کارڈیک یونٹس بنانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ،موجودہ وبا کے پیش نظر ضلعی سطح پر مریضوں کے لئے انتہائی بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں،صوبہ بھر کے تدریسی ہسپتالوں میں سہولیات انتہائی ناکافی ہیں،سالانہ بجٹ میں محکمہ صحت کے بنیادی مسائل کو مدنظر نہیں رکھا گیا ،ہسپتالوں کی ضروریات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب بجٹ کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں