کامونکے: بجٹ میں تنخواہیں و پنشنز نہ بڑھانے پر سرکاری ملازمین نالاں

Jun 13, 2020

کامونکے(نامہ نگار)حالیہ بجٹ میں تنخواہیں و پنشنز نہ بڑھانے کے حکومتی فیصلہ پر سرکاری ملازمین نے غم و غصہ کا اظہار کیاہے ملازمین کے مطابق ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے موجودہ تنخواہوں میں انکے لئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہے،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش ہونے کی بابت سارا دن سرکاری ملازمین نیوز چینلز کے سامنے بیٹھکر بجٹ کی تقریر کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی خبر ان پر بجلی بن کر گری. ملازمین کا کہنا ہے کہ کرؤنا وباء اور ہوشربا مہنگائی نے پہلے ہی انکا جینا دوبھر کر رکھاہے اور اب انکے لئے اپنے گھروں کا چولہا جلانا مشکل ہوچکاہے۔

مزیدخبریں