راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تمباکو اور شوگری ڈرنک مضر صحت ہیں،پناہ یہ آگاہی مہم مزید تیز کرنے جا رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روزپناہ کے زیرِاہتمام مختلف تنظمیوں کے اجلاس میں شرکاء نے کیا،اجلاس میںڈاکٹرز،ایچ ڈی ایف،سپارک،نجات ٹرسٹ، کڈنی ویلفیر،ویمن ویلفئیر،فاطمہ ملک ایسوسی ایشن، تمباکو وکٹمز،صحافیوں وکلاء نے شرکت کی۔تاہم صدرِ پناہ مسعود الرحمن کیانی نے ٹیلی فونک خطاب میں بتایاکہ پناہ 36سال سے عوام الناس کو دل کی بیماریوں سے بچانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے، تمباکو اور شوگری ڈرنکس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں ،جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن نے اپنے خطاب میں بتایا بجٹ کی آمد آمد ہے مافیا بھی اپنے مقاصد کے حل کے لیے میدان میں کود پڑی ہے ،یہ مافیا شوگر مافیا سے بھی بُرامافیا ہے جوحکومت کو ہر سال بجٹ کے دنوں میں غلط اعدادو شمار کے ذریعے مس گائیڈ کرتا ہے ،پچھلے سال کابینہ سے اس حوالے سے سرچارج بل پاس کیا گیا جس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ، سرچاج بل کو بجٹ میں شامل کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے پناہ نے اپنی ہر ممکن کوشش کی اور ہر پلیٹ فارم پر آواز اُٹھائی، اسی سلسلے میں پناہ نے صدر وزیر اعظم،مشیر خزانہ و صحت سمیت دیگر ارباب اختیار کو خطوط بھی لکھے، انشاء اللہ امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،شرکاء نے کہا تمباکو اور شوگری ڈرنکس کے نقصابات کے حوالے سے آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے،اس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی الائنس کی طرف سے ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی گئی کہ وہ تمباکو اور شوگری ڈرنکس پر اپنی حکومت کے پا س کردہ بل کے نفاذ کو یقینی بنائیں ۔