سابق صوبائی وزیر کی ملکیتی اراضی پر جعلسازوں نے رہائشی کالونی بنا دی

Jun 13, 2020

گگو منڈی(نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر محمود اختر گھمن چک نمبر247۔ای بی گگو میں 136کنال اراضی کے مالک ہیں کچھ عرصہ سے وہ امریکہ گئے ہوئے تھے جب حالیہ دنوں میں واپس آ کر اپنی اراضی پر گئے تو تقریباًڈیڑھ ایکڑ پر رہائشی کالونی بنی ہوئی تھی اور کچھ مکانات کی تعمیر ابھی جاری تھی تعمیرات کرنے سے منع کیا تو مسلح افراد نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے ملزمان سمیت عابد حسین ،خالد ،وقاص ،عباس،عبدالرحمان ،رشید احمد ،خوشی محمد ،یٰسین جوئیہ ،شریف ،شہزاد مغل ،قدرت اللہ مستری ،مشتاق ،اسماعیل ،بشیر احمد اور 5نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں