دراہمہ ( نامہ نگار)ڈی پی او اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ دراہمہ اے ڈی گجر اور انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ ذیشان بشیر نے مخبر کی اطلاع پر ٹیوٹا کرولا نمبری ATH-773 جو کہ بلوچستان سے ملتان جارہی تھی جسے چیک پوسٹ غازی گھاٹ پر روک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانے سے پچپن کلو چرس برآمد کرلی ۔ملزم حق داد ولد حاجی داد سکنہ کوئٹہ حال کوٹ ادو کو کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ڈی ایس پی صدر مہر ناصر سیال نے پریس کانفریس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کردیا ہے جرائم سے پاک معاشرہ اور جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔