سکول بند، تعلیمی سلسلہ منجمد، پرائیویٹ اداروں نے فیس وصولی شروع کردی

Jun 13, 2020

کوٹ ادو ( خبر نگار) کورونا وائرس کی وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت نے لاک ڈائون کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کوتا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادھرشہر کوٹ ادو اور اس کے مضافات میں قائم نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں کی وصولی شروع کردی ہے، نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے والدین سے بذریعہ ٹیلی فون 'ایس ایم ایس اور مکتوبات فیسوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ بھاری فیسوں کی وصولی کے باوجود اساتذہ جنھیں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر3ہزار سے 10 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جاتی وہ بھی اب لاک ڈاؤن کے بعد ادا نہیں کی جارہی ہے اورتعلیمی سلسلہ بھی بند ہے،طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سیسارا نظام جام ہے ہم کیسے فیس اداکریں،والدین نیصوبائی وزیرتعلیم مراد راس، سیکرٹری تعلیم، کمشنر ڈیرہ غازیخان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے نئی پالیسی دی جائے جس سے نہ تو ہم پر بوجھ پڑے اور نہ نجی تعلیمی ادارے متاثر ہوں۔

مزیدخبریں