لاڑکانہ ،منشیات فروش ہوٹل کے ملازم کوفائرنگ کرکے فرارہوگئے

Jun 13, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حد میں مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے فائرنگ کرکے ہوٹل چلانے والے محنت کش سعید کھاوڑ کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے جسے ورثہ نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدا دی گئی، ورثہ کے مطابق سعید کھاوڑ کی جانب سے علاقے کے بااثر منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس پر انہیں جان لیوا دھمکیاں بھی دی گئی جبکہ گزشتہ شب منشیات فروش ملزمان نے گھر کے باہر سعید احمد کو بلاکر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ چار ملزمان امیر علی بروہی، صدام راہوجو اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جنہیں تمام جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں