لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں جمیعت علماء طاہریہ ضلع کے فنانس سیکریٹری حافظ محمد علی میمن طاہری کے والد فقیر حاجی علی شیر میمن طاہری 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں تمام مذہبی جماعتوں، سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، علمائ، حفاظ کرام، مشائخ و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دوسری جانب مرحوم کے ورثہ سے جمیعت علماء طاہریہ، جماعت اصلاح المسلمین، روحانی طلبہ جماعت، اتحاد اہلسنت ضلع لاڑکانہ کے عہدیدارن ، ممبران و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ورثہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔