اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت مذہبی امورکے دو منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 33 لاکھ سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ حیات آباد پشاور میں حاجیوں کیلئے رہائشی بلاک کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 70 لاکھ جبکہ کوئٹہ میں حاجیوں کی تربیت کیلئے ہال کی تعمیر کیلئے 69 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔