سپریم کورٹ 2 ارب 40 کروڑ، اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے69 کروڑ 95 لاکھ مختص

Jun 13, 2020

اسلام آباد(صلاح الدین خان/نمائندہ نوائے وقت)مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے کے لئے 2 ارب 40 کروڑ 85 لاکھ 83 ہزار جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لئے 69 کروڑ 95 لاکھ 94 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے حالیہ بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13 فیصد جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بجٹ میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سال 2020-21 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز کی مد میں ایک ارب 91 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 30 کروڑ 39 لاکھ 8 ہزار ، ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے 6 کروڑ ، گرانٹس ، سبسڈیز اور رائٹ آف لان کی مد میں 1 کروڑ 65 لاکھ ، ٹرانسفرز کی مد میں 50 لاکھ ، اثاثہ جات کے لئے 7 کروڑ 57 لاکھ 35 ہزار اور مرمت وغیرہ کے لئے 2 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری اخراجات کی مد میں گزشتہ مالی سال 2019-20 میں57 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 میں 69 کروڑ 95 لاکھ 94 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہیں۔ مالی سال 2020-21میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الانسز کی مد میں 67 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار روپے ، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 1 کروڑ 35 لاکھ 52 ہزار روپے ، ریٹائرمنٹ کے لئے 5 لاکھ 6 ہزار روپے ، گرانٹس ، سبسڈیز اور رائٹ آف لان کے لئے 1 لاکھ 82 ہزار ، اثاثہ جات کے لئے 49 لاکھ 55 ہزار جبکہ مرمت وغیرہ کے لئے 12 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔

مزیدخبریں