وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد ریکارڈ کمی: 86 کروڑ رکھے گئے ہیں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت کی گئی ،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویڑنز پر بازی لے گیا۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن