اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) حکومت نے شادی ہالز اور تعلیمی اداروں میں ٹیکس گزار والدین کے بچوں کی فیس پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ریجیم کو آسان بنانے کے لئے تجویز دی گئی ہے کہ 9ودہولڈنگ شقوں کو ہذف کیا جائے اور ان میں شادی ہالز اور تعلیمی اداروں میں ٹیکس گزار والدین کے بچوں کی فیس پر عائد ٹیکس کو ختم کیا جارہا ہے۔