اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، نیب کا بجٹ 65 کروڑ 68 لاکھ روپے بڑھا کر 5 ارب 8 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019-20 میں قومی احتساب بیورو نیب کا بجٹ 4 ارب 42کروڑ 40 لاکھ رکھا گیا تھا ۔