لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھا‘ بھارت نے غلطی کی اسے خمیازہ بھگتنا پڑا: عمران

Jun 13, 2020

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف میں لاک ڈائون کے نہ پہلے حق میں تھا لیکن مجبوری کی وجہ سے لاک ڈائون کیا۔ بھارت نے لاک ڈائون کی جو غلطی کی اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا۔ ہمارے معاشی حالات پہلے ہی کوئی اتنے اچھے نہیں۔ اگر بھارت کی طرح کا لاک ڈائون کرتے تو بھارت کے لاک ڈائون کا حشر سب نے دیکھ لیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے کرونا وائرس کے کیسوں میں غیر معمولی اضافے پر وزیر اعظم کو آراء دیں۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ اب کوئی لاک ڈائون نہیں ہوگا۔ جہاں جہاں ایس او پی کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں گی میں خود سختی سے ایکشن لوں گا۔ لاک ڈئون کرونا کی وبا روکنے کا حل نہیں۔ ایک وبا آگئی ہے ہم نے ایس او پیز سے اس سے بچنے کیلئے تدابیر کرنی ہے۔ بھارت کو اس کے لوگوں نے لاک ڈائون پر غلط ریسپانس دیا۔

مزیدخبریں