اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مالی سال 2020-21 کا وفاقی بجٹ ایک نظر میں‘ بجٹ میں مجموعی اخراجات 7136 ارب روپے‘ جاری اخراجات کا تخمینہ 6345 ارب روپے‘ سود کی ادائیگی 2946 ارب روپے‘ آمدنی کا تخمینہ 3700 ارب روپے‘ بجٹ خسارہ 3195 ارب روپے‘ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7 فیصد‘ ایف بی آر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 4963 ارب روپے‘ براہ راست ٹیکسوں کا تخمینہ 2043 ارب روپے‘ آمدنی پر ٹیکس کا تخمینہ 2036 ارب روپے‘ ورکرز ویلفیئر فنڈ کا تخمینہ تین ارب روپے‘ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا تخمینہ تین ارب روپے‘ بالواسطیہ ٹیکس کا تخمینہ 2920 ارب روپے‘ کسٹم ڈیوٹیز کا تخمینہ 640 ارب روپے‘ سیلز ٹیکس کا تخمینہ 1919 ارب روپے‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے آمدنی کا تخمینہ 310 ارب روپے‘ دیگر ٹیکسوں سے آمدنی کا تخمینہ 501 ارب روپے‘ ترقیاتی بجٹ کیلئے 792 ارب روپے مختص‘ صحت کیلئے 25 ارب روپے‘ تعلیم کیلئے 83 ارب روپے‘ دفاع کیلئے 1289 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایکسائز ڈیوٹی 65 سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی۔
بجٹ ایک نظر میں
Jun 13, 2020