اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) مالی سال 2020-21 میں،وزارت قانون و انصاف کے لیے 991.457 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔وزارت قانون کے پرانے پہلے سے جاری 9منصوبوں کے لیے 261.242 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ننے 5منصوبوںایمپلی مینٹیشن الٹر نیٹیو ڈسپیوٹ ریسولوشن سسٹم (اسلام آباد)۔سپریم کورٹ میںڈیزل جنریٹنگ سیٹ (کراچی)۔سپریم کورٹ میںسولر انر جی سسٹم کی تنصیب (کراچی)۔ سپریم کورٹ میں لفٹ کی تبدیلی (اسلام آباد)۔وفاقی محتسب میں ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن (اسلام آباد) کے لیے130.182 ملین روپے رکھے گئے ہیں،یوںبجٹ 2020-21 میں وزارت قانون و انصاف کے لیے مجموعی طور پر 991.457 ملین روپے مختص کے گئے ہیں۔