راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں کورونا پازٹیو مریضوں اور سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک حالت سے دوچار مریضوں کی تعداد تیزی سے اضافہ جاری ہے ،ہسپتال زرائع کے مطابق کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 224 ہوگئی ہے،تشویشناک حالت کے کورونا مریض آکسیجن ا ور وینٹی لیٹر ز پر منتقل کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ابتک ضلع بھر میں کورونا کے 118مریض دم توڑ چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 80 افراد کورونا پازٹیو کا شکار ہو گے ہیںجبکہ ابتک2921 افراد میں کورونا پازٹیو کی تصدیق ہوچکی ہے اور5456افراد میں کورونا نیگٹیو کی تصدیق ہوچکی ہے،تاہم 9333کورونا کے مشتبہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اور1162مریض ابھی تک کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے منتظر ہیں،ابتک 1616 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگے ہیں۔
راولپنڈی، کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 224 ہوگئی
Jun 13, 2020