شوگر ملز ایسوسی ایشن کاچینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا عندیہ

Jun 13, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی )شوگر ملز ایسوسی ایشن نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا کہ حکومت عوام کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کے اقدامات کرے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایک خط میں کہا ہے کہ ملک کی سالانہ چینی کی کھپت 52 لاکھ ٹن کے قریب ہے جو 2 ہفتوں کے لیے 2 لاکھ ٹن بنتی ہے، چینی میں نان کمرشل صارفین کا حصہ 30 فیصد ہے جوکہ 60 ہزار ٹن بنتا ہے۔ عدالت کی جانب سے عام صارفین کے لیے چینی 70 روپے فی کلو فراہمی کا حکم دیا گیا جس کی ہم پاسداری کر رہے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو پر اٹھانے اور اسے عوام تک پہنچانے کے اقدامات کرے۔ شوگر ملز چینی کی اس قیمت پر رضاکارانہ طور پر فراہمی یقینی بنا رہی ہے لہذا چینی کی پیداواری لاگت کو دیکھتے ہوئے یہ قیمت مستقل طور پر قابل عمل نہیں ہے۔

مزیدخبریں