اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی، نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ان کی صحت یابی کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا شیخ انصر عزیزعوام دوست، ہمدرد اور قابل انسان ہیں، انہوں نے انتہائی مشکلات کے باوجود عوام کی بہترین خدمت کی ہے ،اللہ تعالی شیخ انصر عزیز سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ممبر سندھ اسمبلی سجیلا لغاری کو ٹیلی فون کیا ،ایم پی اے سجیلا فاروقی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے بہادری سے کورونا کو شکست دینا ہے اس وقت ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل خفیہ دشمن کورونا سے جنگ لڑ رہے ہیں ، ہم ڈاکٹروں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے احتیاتی تدابیر اختیار کریں ،دعا ہے کورونا وبا سے متاثر جلد صحتیاب ہوں اور ہمارے ڈاکٹر جنگ میں فتحیاب ہوں ۔ بلاول بھٹو زردای نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو ٹیلی فون کیا ،سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی گزشتہ دنوں کورورنا رپورٹ مثبت آئی تھی ،انہوں نے کہا کہ آپ پارٹی کا بہترین سرمایہ ہیں دعا ہے جلد صحت یاب ہوں،،ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔