آصف زرداری کے کراچی میں گھر منجمند کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Jun 13, 2020

اسلام آباد (نا مہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے کراچی میں گھر منجمند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ جمعہ کے روز سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک عدالت پیش نہ ہوئے ۔یاد رہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کے کلفٹن والے گھر کو منجمد کیا تھا۔

مزیدخبریں