کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنماں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، خواجہ محمد خان ہوتی، اخونزادہ چٹان، ممبر سندھ اسمبلی سجیلا لغاری کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔واضح رہے کہ مذکورہ پارٹی رہنماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا بہترین سرمایہ ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر مولابخش چانڈیو سے ان کی فیملی کی خیریت بھی دریافت کی جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یاد رکھا جس سے مجھے بہت بڑ ا حوصلہ ملا ہے۔