دنیابھرمیں کوروناکی دہشت برقرار، اموات 4 لاکھ 28ہزار سے تجاوزکرگئی

Jun 13, 2020 | 11:05

ویب ڈیسک

مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، دنیا بھرمیں مہلک وبا سے 4 لاکھ28 ہزار337 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد77 لاکھ39 ہزار831 ہوچکی ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا سے امریکا میں اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 16ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 16 ہزار922 سے زائد ہے۔ برازیل  کورونا سے ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں مزید 829,902 کیسز رپورٹ جبکہ 41ہزارسے زائد افراد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ روس میں 6 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5 لاکھ 11 ہزارسے زائد ہے۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اسپین میں27 ہزار136افرادموت کےمنہ میں چلےگئے۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہے۔ فرانس میں کورونا سے 29ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 54 ہزارسے زائد ہے۔ برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 41ہزارسے زائد افرادہلاک اور2لاکھ 90 ہزارسے زائدافراد متاثرہیں۔ پیرو میں  6,308 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 220,749 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بیلجیم میں 59,819 کیسز رپورٹ جبکہ اموات کی تعداد 9,646 ، جرمنی 8863 ،میکسیکو میں  16,448 افراد لقمہ اجل بن چکےہیں ۔ بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد  8,890 جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 309,603 سے زائد ہوگئی ۔ 
ایران میں 8,659  افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترکی میں 4ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 75ہزارسے تجاوز کرگئی ۔ کورونا سےدنیا بھرمیں 39لاکھ 66ہزار 262افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں