کنیر پل تا کوہالہ تاریخی پل بازار… شاہراہ سری نگر کشمیر مکمل

کنیر پل تا کوہالہ تاریخی پل بازار تک شاہراہ سری نگر کشمیر مکمل ہوگی جس سے سرکل بکوٹ کے لاکھوں افراد کا گیٹ وے کوہالہ سے رابطہ بحال رہے گا ۔چیف سکریٹری سی اینڈ ڈبیلو پنجاب کا سرکل بکوٹ سے منتخب عوامی قیادت کو جواب مل گیا ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کوہالہ براستہ لوہر دیول پنجاب شاہراہ کشمیر پر جاری کام کو کوہالہ تاریخی پل بازار سے ڈھیر کلو میٹر دور چھوڑ دینے کے حوالے سے اسلام آباد پنڈی میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنماوں اور  وفاقی وزیر کی موجودگی میں سرکل بکوٹ اور این اے پندرہ سے ٹکٹ ہولڈر علی خان و نزیر احمد عباسی ایم پی اے کی کیپٹن(ر)اسد اللہ چیف سکریٹری سے ملاقات میں طے  پایا کہ کنیر پل سیاحتی مقام سے کوہالہ تاریخی بازار پل تک روڈ تعمیر ہوگی ذرائع کے مطابق  سکریٹری سی اینڈ ڈبیلو پنجاب نے رانماوں سے وعدہ کیا کہ وہ خود موقع پر بھی آئیں گے جس اور پی ٹی آئی راہنماوں کے ساتھ دورہ کرکے کام کا جائزہ لیں گے ۔ ایک مرکزی شخصیت کی وساطت سے وفاقی حکومت سے نزیر احمد عباسی ایم پی اے حلقہ پی کے 36 اور علی اصغر خان امیدوار حلقہ این اے پندرہ نے سرکل بکوٹ کے پلک سورجال بیروٹ اور لورہ کے کوہ مری ہری پور سے ملحقہ علاقوں جبکہ لوہرواپر گلیات بانڈہ پیر خان اور حویلیاں کے کچھ علاقوں میں سوئی گیس کے نامکمل کام اور نئی پائپ لائین کیلیے درخواست پر بھی فوری عمل درآمد ہوا جس سے امید ہو چلی کہ کوہالہ پنڈی روڈ اور سوئی گیس لائن پر جلد کام شروع ہوگا جس سے لاکھوں افراد کو سہولت ملے گی ۔
٭…ایبٹ آباد کامسٹس یونیورسٹی کے لئے دھمتوڑ میں جگہ حاصل کر لی
ایبٹ آباد کامسٹس یونیورسٹی کے لئے دھمتوڑ میں جگہ حاصل کر لی گئی ھے بہت جلد یونیورسٹی کو گنجان آباد جگہ سے پرفضاء وادی دھمتوڑ میں شفٹ کردیا جائے گا وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کا ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابقہ امیدوار ٹکٹ ہولڈر این اے 15 پی ٹی آئی علی اصغر خان اور ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر احمد عباسی کے اس مطالبہ پر کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد جو ایک احساس ادارے کی زمین پر عارضی طور پر قائم ھے اور ملک بھر سے چھ ہزار سے زائد طلبااور عملہ کے لئے جگہ ناکافی اور تنگ گلیوں کی وجہ سے شاہراہ ریشم پر لوڈ پڑھنے سے ٹریفک کے مسائل اور مقامی آبادی کو بھی مشکلات ہیں وفاقی حکومت اسکو کھلی جگہ پر لے جائے جس پر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے علی اصغر خان اور نزیر احمد عباسی  کو بتایا کہ  کامسیٹس یونیورسٹی کیلیے  نواں شہر دھمتوڑ میں جگہ حاصل کر لی ہے اور حویلیاں بائی پاس جو ادھر سے گزرے گا اس پر بھی کام جاری ھے بہت جلد یونیورسٹی اپنی زمین پر نئی جگہ کام شروع کردے گی جس سے طلباء کو بہترین ماحول ملے گا اس پر ایبٹ آباد کے دونوں رانماوں نے شبلی فراز کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر دونوں پی ٹی آئی رانماوں کا کہنا تھا کہ ھماری بھرپور کوشش ھے کہ ایبٹ آباد کے مسائل جلد از جلد حل ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن