جوڈیشل کمپلکس سے 3 احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم‘ ریکارڈ منتقلی کی تیاریاں 

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج لاہور نے جوڈیشل کمپلیکس سے تین احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد ریکارڈ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عدالتوں کی تبدیلی سے احتساب عدالتوں میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ برادران، خواجہ آصف اور دیگر سیاسی شخصیات سمیت سینکڑوں زیر سماعت کیسز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سیشن جج کے حکم پر احتساب عدالت کے پراسیکیوشن اور رجسٹرار آفسز بھی خالی کرائے جا چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن