منڈاچوک(نامہ نگار)وفاقی بجٹ کو کسانوں، کاروباری طبقہ،سرکاری ملازمین، پنشنرز اور عام شہریوں نے عوام دوست قرار دیا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین نے دس فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیا ہے، وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے فصلوں پر کسانوں کو بلا سود قرضے دینے، ٹریکٹرز اور مشینری کی خریداری کے لئے دولاکھ روپے تک بلا سود قرضے کی فراہمی سمیت زرعی شعبے کے لئے دیگر مراعات کا اعلان شعبہ زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے خوش آئند ہے،انجمن تاجران کے نائب صدر سید عامر شاہ، متحدہ شہری محاذ کے صدر رانا سہیل فرزند نے بھی بجٹ کو عوام دوست قرار دیا سرکاری ملازمین مقصود احمد،محمد ادریس اور سجاد احمد نے تنخواہوں میں موجودہ حالات کے تناظر میں 10 فیصد اضافہ کر کے حکومت نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے معقول ریلیف دیا ہے جبکہ ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی، ملک محمد رفیق مونڈا، راؤ محمد خالد، صدر پنجاب ٹیچرز یونین ملک امام دین، صدر ایپکا وزیر خان دستی نے دس فیصد اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناکافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔
بجٹ عوام دوست‘ تنخواہوں میں 10 فیصداضافہ ناکافی قرار‘ ملاجلا ردعمل
Jun 13, 2021