لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستانی ڈاکٹر کا اعزاز‘ ڈاکٹر عبدالحفیظ بانی اور چیف ایگزیگٹیو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجن آف بر طانیہ کو این ایچ ایس اور خاص طور پر کووڈ 19 کے دوران انکی خدمات پر ملکہ برطانیہ نے ایم بی ای (آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ اس سے پہلے بھی اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈ لے چکے ہیں اور برطانیہ میں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم اے پی پی ایس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ ایوارڈ ملنے پر برطانیہ کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔