بجٹ عوام دوست‘ غریبوں کیلئے کچھ نہیں: پی ٹی آئی‘ لیگی رہنماؤں کا ردِعمل 

Jun 13, 2021

جلہ جیم (نامہ نگار) وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہیں یہ غریبوںکا بجٹ ہی نہیں‘ بجٹ عوام دوست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی شخصیات نے وفاقی بجٹ 2021 ء پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سروے میں کیا چوہدری ناصر رحمانی نے کہا کہ بجٹ مسترد کرتے ہیں اس میں کوئی نئی چیز نہیں ارشد علی بھٹی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا تیسرا عوام دوست بجٹ ہے جس کی تجاویز پیش کرتے ہوئے شوکت ترین نے واضح کردیا ہے کہ گزشتہ حکمران قرض لیکر زرمبادلہ کے ذخائر ظاہر کرتے رہے میاں افتخار میانہ نے کہا کہ بجٹ اعداد کا گورکھ دھندہ ہے جس میں عام آدمی کے لئے قابل عمل معاشی تحفظ موجود نہیں ڈاکٹر عبدالخالق نے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دوست اور قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے کرونا کی مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے کیسے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا میاں حبیب میانہ نے کہا کہ عوام کو امداد اور قرضے کے غیر مفید چکر میں الجھایا جا رہا ہے راؤ محمد ظریف نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں