تھری گورجز ونڈ فارم کے سی ایف او سی پیک کو رول ماڈل بنانے کیلے پر عزم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )تھری گورجز ونڈ فارم پاکستان کے چیف فنانشل آفیسر عادل اشرف نے کہا ہے کہ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)،  پاک چین دوستی اور پاکستان کی تاریخی ترقی کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اشرف نے یہ بات دیگر 17 افراد کے ساتھ سی پیک کے بہترین  مہارت کے حامل پاکستانی ملازم کا  ایوارڈ حاصل کرنے  کے موقع پر کہی ۔اشرف نے تھری گورجز ونڈ فارم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی عمدہ پیشہ ورانہ صلاحیت   سے بہت سے فنانس اور ٹیکس کے معاملات نمٹا  ئے ، متعلقہ خطرات کو ختم کیا ، اخراجات کو بچایا اور کمپنی کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا ۔ 2020 میں پاکستان میں کووڈ 19 کی وبا پھیلی ہوئی تھی۔ اگرچہ کمپنی نے عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی لیکن اشرف اور ان کی ٹیم حسب معمول کام پر آتی رہی ،کیونکہ فنانشل سٹاف کو دفتر اور بینک میں کام کرنا پڑتا تھا۔  ایک بار  ٹیم کی کچھ ساتھیوں نے شکایت کی کہ فنانشل ٹیم کے کارکن کو انفیکشن کا خطرہ اور یہاں تک کہ اوور ٹائم کام کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی جبکہ زیادہ تر کارکن سوشل ڈسٹنس پر عمل کرتے ہوئے کام کرتے تھے۔اشرف نے ان شکایات کا پرسکون، منظم انداز میں تھوڑی سنجیدگی کے ساتھ جواب د یا کہ کمپنی کو جتنا مشکل ہے، اتنا ہی وہ ہماری اصل قدر کی عکاسی کرسکتی ہے۔ہمارے چینی ساتھی ہر طرح سے ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسی لیے ہمیں بھی کام  کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا چاہیے ۔  اپنی پیشہ وارانہ قابلیت، اعلی ذمہ داری، اور اچھی کارکردگی کے لئے اشرف 2020 میں سی پیک کا بہترین مہارت کا حامل پاکستانی کارکن بن گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن