کراچی (آئی این پی) اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت ٹپکنے لگی۔ صورت حال ہفتے کو اس وقت سامنے آئی جب میڈیا کے نمائندے تیسری منزل پر واقع آڈیٹوریم میں صوبائی وزراء کی پریس کانفرنس کی کوریج کرنے پہنچے۔ جب لفٹ سے واپس آنے لگے تو چھت سے پانی گرکر فرش پر جمع ہورہا تھا۔ اس موقع پر سٹاف کے ممبر نے بتایا کہ پانی اے سی پلانٹ کی وجہ سے گرتا ہے۔ تاہم نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوجاتا ہے۔ سٹاف کا موقف ہے کہ اس بارے میں سپیکر اسمبلی سمیت سیکرٹری اسمبلی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔
سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت ٹپکنے لگی
Jun 13, 2021