نیب سید خورشید شاہ کو خاندان سمیت حراساں کر رہا ہے،نئیر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سید فرخ شاہ کی گرفتاری پر رد عمل میں کہا کہ ترین کی گرفتاری ضروری نہیں ہے ،فرخ شاہ کی گرفتاری ضروری ہے ،نیب سید خورشید شاہ کو خاندان سمیت حراساں کر رہا ہے ، خورشید شاہ دو سال سے قید ہیں مگر ان کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کی باقیات کی انجمن ہے ،نیب چینی اور آٹے کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے ڈرتا ہے ،  خورشید شاہ کا جرم یہ ہے وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن