حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بامقصد اقدامات کرے : مقررین

Jun 13, 2021

ملتان( لیڈی رپورٹر)سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (سپارک) نے سیو دی چلڈرن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منانے کیلئے ا یک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بامقصد اقدامات کرے اور بچوں کی گھر یلو مزدوری کو جدید دور کی غلامی کی شکل میں درجہ بندی کرے،تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز عالم آگسٹین صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق پنجاب نے کہا کہ بچوں کیخلاف تشدد اور معیاری تعلیم کی فراہمی بچوں کا آئینی حق ہے۔

مزیدخبریں