واشنگٹن (این این آئی ) امریکی سینیٹ کی بینکاری کمیٹی نے ایرانی اداروں کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکی صدر کے جوہری معاہدے میں واپسی کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایکشن پلان میں تہران کے جوہری خطرات پر مناسب طور پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سینیٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اور پہلا کفیل ہے۔ تہران حکومت بائیڈن عہد کے آغاز سے ہی زیادہ جارحانہ ہوچکی ہے۔امریکی سینیٹ نے کہا کہ بائیڈن عہد کے آغاز سے ہی امریکی پابندیوں کی بڑی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ امریکی صدر سے ایرانی خطرات اور تہران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔کمیٹی نے توجہ دلائی کہ سابق صدر باراک اوباما نے جب جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے تو ایران نے پابندیاں نہیں اٹھائی تھیں۔امریکا ایران کے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہا ہے۔
امریکی سینیٹ کا ایرانی اداروں پرپابندیاں ختم کرنے پر تشویش کا اظہار
Jun 13, 2021