ایرانی جوہری تنصیب تباہ‘ سائنسدان قتل: سابق سربراہ موساد کا اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ

مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) سابق سربراہ موساد نے ایرانی جوہری مرکز پر حملوں میں ملوث ہونے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے سائنسدان محسن فخری زادے پر حملوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا۔ یو سی کوہسن نے کہا کہ محسن فخری کی سائنسی معلومات پر موساد کو تشویش تھی۔ دیگر ایرانی سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایران کے خلاف آپریشنز سے پردہ اٹھاتے انٹرویو میں کہا، 2018ء میں گودام کی تجوری کے تالے توڑکر لاکھوں دستاویزات اسرائیل بھیجی گئیں۔ 20 ایجنٹوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن