لندن میں چاقو بردار سرگرم،24گھنٹوں میں دونوجوان قتل

لندن(این این آئی) برطانوی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چاقو زنی سے دو نوجوانوں کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو کم سن لڑکوں کو قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہیز میں پندہ سالہ نوجوان کو نامعلوم شخص نے چاقو کا وار کر کے ہلاک کیا جبکہ اسٹریتھم کے علاقے میں کم نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ہیز میں ہونے والے قتل کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اسٹریتھم سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن