راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے سنگا پور پلازہ کے سامنے تاجر سے70 لاکھ روپے کی نقدی لوٹنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے چھینی گئی رقم 70 لاکھ روپے برآمدکر کے سی پی او آفس راولپنڈی میں مدعی کے حوالے کردی گئی سی پی او محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کی موجودگی میں ایس ایچ اوتھانہ کینٹ راجہ اعزاز عظیم نے 70لاکھ روپے کی نقدی اصل مالک کے حوالے کی تاجروں نے پولیس کی کارکردگی پر سی پی اومحمد احسن یونس اور راولپنڈی پولیس کوخراج تحسین پیش کیا گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جائے گا۔