کراچی (کامرس رپورٹر )گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگاہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑح گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.60 روپے سے بڑھ کر 155.70 روپے اور قیمت فروخت 155.70 روپے سے بڑ ھ کر 155.80 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے اور قیمت فروخت 155.90 روپے پر بدستور برقرار رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 2.5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 188.50 روپے سے گھٹ کر 187.50 روپے اور قیمت فروخت 191.50 روپے سے گھٹ کر189 روپے پر آ گئی جبکہ 1 روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219 روپے سے کم ہو کر218.50 روپے اور قیمت فروخت 221 روپے سے کم ہو کر220 روپے پر آ گئی ۔
ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ
Jun 13, 2021