روٹری کلب  اسپیشل کھلاڑیوں کوہرممکن سہولت د ے گی ،شیخ امتیاز حسین

Jun 13, 2021

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے ذیلی کلب بینائی ایونیواورپیرا اسپورٹس پاکستان اینڈ آر سی کے اسپورٹس کے اشتراک سے روٹری پیرا اسپورٹس2021کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپیشل کھلاڑیوں نے ہینڈ بال اور ٹینس کے مقابلوں میں شرکت  کی ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ اسپیشل کھلاڑی  بہترین صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا کی دس فیصد افراد مختلف وجوہات کے سبب جسمانی اور ذہنی طور پر معذور ہیں جبکہ پاکستان میں بھی معذور افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے تقریب کے موقع سیکریٹری افشین عابد،بینائی ایونیو کے پریذیڈینٹ سلمان الٰہی ،عابد حسین،آر سی کے اسپورٹس کے خالد رحمانی،سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کی وائس پریذیڈینٹ ڈاکٹر نادیہ رزاق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپیشل افرا د کو نیشنل اور انٹرنیشنل اسپورٹس ٹورنا منٹ میں اسپیشل افراد کی شرکت یقینی بنائے اور اسپیشل اولمپک جیسے بڑے ایونیٹ میں پاکستان کی جانب سے اسپیشل کھلاڑیوں کو پاکستان کی نمائندگی کے لئے ضرور بھیجے۔

مزیدخبریں