ہواوے نے سائبر سیکورٹی،پرائیویسی پروٹیکشن ٹرانسپیرنسی سنٹر قائم کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ہواوے نے چین کے صوبے ڈونگ گوان میں اپنا سب سے بڑا گلوبل سائبر سیکورٹی،پرائیویسی پروٹیکشن ٹرانسپیرنسی سنٹر کھول لیا۔ڈونگ گوان میں نیا گلوبل سائبر سیکورٹی اور پرائیویسی پروٹیکشن ٹرانسپیرنسی سنٹر کھولاہے ،نئے سینٹر کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ہواوے نے بھی اپنی پروڈکٹ سیکورٹی بیس لائن کو فراہم کردی ۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے چیئرمین ہواوے کین ہو نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سائبر سیکورٹی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے،اس لئے ہمیں مل کر کام کرنے ، بہتر ین اشتراک، معیار ، ٹیکنالوجی اور توثیق میں اپنی صلا حیتوں کو بڑ ھا نا ہو گا ، تمام ممالک مل کر ہی    ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کے مابین صحیح توازن قائم کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...