اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے وفاقی بجٹ 2021-22 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے متوازن ایک بجٹ قرار دیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بجٹ تجاویز پر عمل درآمد سے کا رو باری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور معیشت بہتری کی طرف بڑھے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ حکومت نے اہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کئی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا ہے جو بہت حوصلہ افزا ہے آئی سی سی آئی فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے اپنے ردعمل میں بجٹ کو مجموعی طور پر مثبت قرار دیا۔ فاطمہ عظیم اور عبد الرحمن خان نے 850سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں ریلیف دینے کو سراہا ۔
حکومت کا بجٹ متوازن ، معیشت آگے بڑھے گی، یاسرالیاس
Jun 13, 2021