قصور و نواح میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور ملاوٹی مشینی زہریلے دودھ کی فروخت جاری،گرمی بڑھنے سے بھینسوں کے دودھ میں کمی ملاوٹ کے ساتھ زیادہ دودھ کیلئے بھینسوں کو انجیکشن لگائے جانے لگے جو مضر صحت ہے۔ اصل دودھ سے کریم نکال کر مکھن اور دیسی گھی بناکر مارکیٹ بیچاجاتا ہے بقیہ دودھ میں بلیچنگ پاوڈر ڈرجنگ پاوڈر یوریا کھاد،چاک پاؤڈر،سوڈیم کاربونائٹ،گندا پانی،فارمولین سے جعلی دودھ تیار کیا جانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت جیسے جیسے بڑھتی ہے دودھ دہی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیساتھ ان دنوں میں بھینس گائے دودھ کی مقدار کم دینا شروع ہوجاتی ہیں تو دودھ ملاوٹ مافیا پوری شدت کے ساتھ میدان میں آجاتے ہیں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ شہر کی وکلاء تاجر صحافی سول سوسائٹی کی تنظیموں اور شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محکمہ لائیو سٹاک محکمہ فوڈ اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...