پی ٹی آئی نے بے روزگاری ‘ مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:ساجد شبیر 

Jun 13, 2021

کوٹرادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی نے اپنے دو ر میں بے روزگاری اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔موجودہ بجٹ میں غریب کا استحصال کیا گیا ہے، مہنگائی سو فیصد اور ملازمین کی تنخواہیں پچیس فیصد بڑھائی گئی ہیں، یہ سب اعداد و شمار اور نمبرنگ گیم ہے، جس سے غریب دیہاڑی دار کو کوئی ریلیف نہیں ملا بلکہ ان پر یہ بجٹ بم کی طرح پھوٹا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کوٹرادھاکشن یوتھ ونگ کے سٹی صدرساجد شبیر انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں