قصور: محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام کرونا ویکسین کے حوالے سے آگاہی سیمینار 

Jun 13, 2021

قصور(نامہ نگار)محکمہ ہیلتھ کے زیراہتمام کرونا ویکسین کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی تمام تر افواہیں غلط ہیں‘شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ویکسین کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد میونسپل کارپوریشن ہال میں ہواجس میں ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے شرکت کی، سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر جاوید اُولکھ ، ڈاکٹر ثمرہ خرم سمیت ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں، حکومت ہماری بہتری اور بھلائی کے لیے یہ اقدام کررہی ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی زیرصدارت تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ 

مزیدخبریں