رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والوں جھگڑوں سے دلبرداشتہ 20 سالہ خاتون نے زہر پی کرخودکشی کرلی،تفصیل کے مطابق خان پورکی رہائشی20سالہ فاطمہ کو اقدام خود کشی کرنے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہان پرموجود ذرائع نے بتایا کہ20سالہ فاطمہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والوں جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں کالاپتھر مشروب میں ملا کر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی۔