خضدار+ دادو ( نوائے وقت نیوز) بلوچستان علاقہ خضدار میں مسافر بس کے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دادو اور جوہی کے رہائشی 18 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے، درگاہ مڈ شریف جانے والے قافلے کی بس میں سوار 18 بدنصیب افراد کی میتیں دادو پہنچنے پر قیامت صغری کا ماحول طاری ہوگیا دادو میں 18 میتوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی، ہے گاڈہی قبیلے کے 5 اور پہنور قبیلے کے 3 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ چھنڈن کے قریب بی ایچ پی مور پر ادا کی گئی،بروہی قبیلے کے 7 جاں بحق افراد کی تدفین ریلوے اسٹیشن قبرستان میں کر دی گئی جبکہ باقی 3 جاں بحق افراد کو بھی انکے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا،سانحہ کے 6 زخمی بھی طبی امداد کے بعد دادو اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں ۔
خضدار ، مسافر بس کے حادثہ میں جاں بحق 18 افراددادو اور جوہی میں سپرد خاک
Jun 13, 2021